6 جنوری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے دمشق ميں دہشتگردانہ بم دھماکے کي جس ميں دسيوں افراد جاں بحق اور زخمي ہوگئے ہيں مذمت کرتے ہوئے مرنےوالوں کے اہل خانہ سے ہمدردي کا اظہار کيا ہے.

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق ميں جمعہ کو ہونےوالے دہشتگردانہ بم دھماکے کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہہ شام کے عوام اور حکومت اپني صفوں ميں اتحاد و يکجہتي کو برقرار رکھ کر امريکا اور اسرائيل کي زيرسرکردگي شام کے دشمنوں کو جو اس ملک ميں خانہ جنگي کي صورتحال پيدا کرکے شام کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہيں مايوس کرديں گے -

جمعہ کو دمشق کے پرہجوم الميدان اسکوائر پر ہونےوالے دہشتگردانہ بم دھماکے ميں کم از کم پچيس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمي ہوگئے جن ميں بيشتر کا تعلق عام شہريوں سے ہے

واضح رہے کہ گذشتہ برس مارچ کے مہينے سے شام ميں بعض مغربي اور عرب ممالک خاص طورپر سعودي عرب کے  حمايت یافتہ مسلح دہشتگردوں نے اپني کارروائيوں کے ذريعے اس ملک کے مختلف شہروں ميں بدامني پھيلانے کي کاروائي شروع کررکھي ہے شام کے نائب وزير خارجہ فيصل مقداد کے مطابق ان کاروائيوں ميں اب تک سيکڑوں سيکورٹي اہلکار مارے جاچکے ہيں -

ادھر روس نے بھي جمعہ کو دمشق ميں ہونےوالے دہشتگردانہ بم دھماکے کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کسي بھي صورت ميں قبول نہيں کئے جاسکتے روسي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا کہ اس دہشتگردانہ کاروائي کے ذمہ داروں کو سخت سزا دي جاني چاہئے روسي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا کہ روسي حکومت مرنےوالوں کے اہل خانہ سے ہمدردي کا اظہار کرتي ہے اس واقعے کے بعد شام کے ہزاروں باشندوں نے سڑکوں پر نکل کر اس دہشتگردانہ واقعے کي مذمت کي -

دہشتگردي کي اس واردات کے بعد شام ميں موجود عرب ليگ کے مبصرين کي ٹيم نے بھي جائے واقعہ کا دورہ کيا

دوسري طرف حزب اللہ لبنان نے دمشق ميں ہونےوالے دہشتگردانہ بم دھماکے کا ذمہ دار امريکا کو قرارديا ہے حزب اللہ لبنان نے اپنے ايک بيان ميں کہاکہ دمشق ہونےوالے بم دھماکوں ميں امريکا کا ہاتھ ہے اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ دمشق ميں ہونے والے بم دھماکے اسرائيل کي مخالفت اور مزاحمتي قوتوں کي حمايت کرنے کي بناپر شام کو سزا دينے کي امريکي کوششوں کا حصہ ہے -

شام کے وزير داخلہ محمد شعار نے جمعہ کوہونےوالے بم دھماکے کے سلسلے ميں کہا کہ اب تک چھبيس افراد کے جاں بحق ہونےکي تصديق ہوچکي ہے-

........

/169